سویڈن سے پاکستانی طلباء کے لئے خوشخبری ، دو یونیورسٹیوں کے درمیان معاہدہ ہوگیا
Written by Prime FM92 on September 6, 2021
سویڈن سے پاکستانی طلباء کے لئے خوشی کی خبر سامنے آئی ہے، قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹرسائنسزاورسویڈن کی یونیورسٹی لینیوس کے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹرسائنس کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں تاکہ پاکستانی طلباء کمپیوٹرسائنس کے میدان میں جدید تعلیم حاصل کر سکیں۔
ایک آن لائن تقریب میں پاکستانی اور سویڈن کے تعلیمی اداروں کے درمیان ایم او یو پر قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اورلینیس یونیورسٹی کے مسٹر جیسپراینڈرسن نے دستخط کیے۔ تقریب میں دونوں تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور دیگر شرکاء سمیت سویڈن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سویڈش تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون سے پاکستانی طلباء کو جدید تعلیم حاصل کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔