ریاض ; سعودی عرب کے شہر دمام پر میزائل حملہ ہوا ہے۔
سوپتنک کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دمام پر داغے گئے میزائلوں کا ہدف کیا تھا تاہم میڈیا میں ایسی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ میزائلوں کے ذریعے سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میزائل حملے کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے کی آواز سنی ہے۔ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میزائل ڈرون کے ذریعے لانچ کیا گیا ہوگا کیونکہ دمام یمن سے کافی فاصلے پر واقع ہے۔
https://twitter.com/air_intel/status/1434227149855146003?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1434227149855146003%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F05-Sep-2021%2F1336575
Leave a Reply