رستم پاکستان انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
Written by Prime FM92 on September 4, 2021
روم اٹلی میں ہونیوالی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں رستم پاکستان انعام بٹ کوارٹر فائنل میں ترکی کے ریسلر کوشکست د ے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق رستم پاکستان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے کوارٹر فائنل میں ترکی کے ریسلر کو 3۔1 سے شکست د ے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
سیریز میں رستم پاکستان انعام بٹ نے پہلے مقابلے میں یوکرین کے پہلوان کو تین صفر اور یونان کے پہلوان کو بھی تین صفر سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ پہلے بھی تین بار گولڈ میڈل جیت چکے ہیں