این سی او سی کی کورونا صورتحال پر بریفنگ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متاثرہ 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ہ اضلاع میں سب سے زیادہ 15 اور کے پی کے 8 شہر شامل ہیں جبکہ اسلام آباد بھی کورونا سے زیادہ مثاثرہ شہر وں میں شامل ہے ۔ این سی او سی کی جانب سے متاثر شہروں میں ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے ۔
ان چوبیس شہروں میں تعلیمی ادارے اور ان ڈور جم بھی بند کر دیئے گئے ہیں ، تمام مثاثرہ شہروں پر پابندیاں چار ستمبر سے 12 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔متاثرہ شہروں میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، لاہور ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال اور رحیم یار خان شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کے پی کے کے اضلاع میں پشاور ، صوابی ، مالاکنڈ، سوات، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں ۔
Leave a Reply