واٹس ایپ کو 225 ملین یورو جرمانہ کردیا گیا
Written by Prime FM92 on September 3, 2021
ڈبلن یورپی ملک آئرلینڈ نے واٹس ایپ کو صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ نہ کرنے اور اس میں شفافیت نہ لانے پر 225 ملین یورو (44 ارب 68 کروڑ روپے) کا تاریخی جرمانہ کردیا۔
روئٹرز کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پرائیویسی کمشنر (ڈی پی سی) نے واٹس ایپ پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا۔
واٹس ایپ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سنہ 2018 سے متعلقہ ہے۔ اس معاملے میں اتنا بھاری جرمانہ نامناسب ہے اور وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔
خیال رہے کہ فیس بک کا ریجنل ہیڈکوارٹرز آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہے۔ ڈی پی سی کو فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے مرکزی ریگولیٹر کی حیثیت حاصل ہے۔ ماضی میں دیگر یورپی ریگولیٹرز کی جانب سے ڈی پی سی کو اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیونکہ یہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو جرمانہ کرنے میں بہت تاخیر کردیتا ہے