وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن فری اینڈ فئیر ہوگا،اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے ،ان کے الیکڑانک ووٹنگ مشین جو تحفظات ہونگے وہ دور کئیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مریم صفدر عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں۔ آج عدالت میں مریم نوازنے عدالت کا احترام نہیں کیا۔مریم صفدر اور نواز شریف دونوں عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔ن لیگ والے بتائیں پارٹی کی قیادت شہباز شریف کر رہے ہیں یا مریم صفدر؟ اپوزیشن احتجاج کرے یا پریشر ڈالے اگلا الیکشن فری اینڈ فیئر ہونا ہے، اگلا الیکشن آپ کے پرانے طریقوں سے نہیں ہوگا، اپوزیشن کے پاس موقع ہے اگرکوئی خدشات ہے تومشین کو چیک کرے، اپوزیشن خدشات بتائے تاکہ انہیں ختم کیا جاسکے، اپوزیشن آئے بعد میں نہ کہے کہ ہمیں سنا نہیں گیا۔ اپوزیشن کو ایک ذمہ دارشہری ہونے کے ناطے یہ کام کرنا چاہیے۔
Leave a Reply