طالبان کی جانب سے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ نئی حکومت کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان امیر ہبۃ اللہ اخوندزادہ کی صدارت میں قندھار میں ہونے والا رہبر کونسل کا تین روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔ ہفے کے روز شروع ہونے والا اجلاس پیر کو ختم ہوا جس میں تازہ ترین سیاسی ، سیکیورٹی اور سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سرکاری املاک کے تحفظ سمیت عوام کو سہولیات کی فراہمی پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ نئی حکومت کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے ضروری مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر امارت اسلامی (طالبان) کے امیر ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے خطاب کیا اور کونسل کے ارکان کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
Leave a Reply