نور مقدم قتل کیس،عدالت نے تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

Written by on August 25, 2021


اسلام آباد: مقامی عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں گرفتار کئے جانے والے تھراپی ورکس کے مالک سمیت چھ ملازمین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کا نور مقدم کے قتل میں کوئی کردار نہیں ہے جبکہ ملزمان کے ثبوت مٹانے کی کوشش کا معاملہ ٹرائل کے دوران طے ہو گا۔

فیصلے کے مطابق نور مقدم کے قتل کے وقت تھراپی ورکس کے مالک یا ملازمین موقع پر موجود نہیں تھے اورریکارڈ کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے تھراپی ورکس کے ملازم امجد کو زخمی بھی کیااس صورت میں یہ مفروضہ قائم نہیں کیا جا سکتا کہ تھراپی ورکس کی ٹیم ثبوت مٹانے گئی تھی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ موقع پر پہنچنے سے پہلے تھرپی ورکس کی ٹیم کو قتل کا علم تھا یا نہیں یہ ٹرائل میں طے ہو گالہٰذاملزمان کی ضمانتیں پانچ ،پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تھراپی ورکس کے مالک ڈاکٹر ظاہر ظہور سمیت چھ ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلیں ہیں۔

خیال رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو ظاہر جعفر نامی ملزم نے 20 جولائی کو قتل کردیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist